Atif Mohtashim Khan

Atif Mohtashim Khan

Advocate Supreme Court, Book Author, & Poet
cover image of book section

تصوف تاریخ کی روشنی میں

 

زیر نظر کتاب ” تصوف تاریخ کی روشنی میں” تار ت زمانہ قدیم سے عنصر حاضر تک بیان کرنے کی سعی ہے اس کتاب میں جیسا کے عنوان سے ظاہر ہے تصوف کی روایات جو قبل از اسلام بھی موجود تھیں اس ضمن میں قدیم و جدید ادیان کے ہمراہ مذہب اسلام میں تصوف کی حقیقت تاریخ کی روشنی میں بیان کرنے کی اپنے تئیں مکمل کوشش کی ہے۔
زیر نظر کتاب میں مذہبی کتابوں قرآن و حدیث اور دیگر کتب سے استفادہ کیا گیا ہے اور تمام حوالہ جات ، حواشی کے زیر نظر بیان کیے ہیں۔ کتاب لکھنے میں کوئی ذاتی رائے شامل نہ کی ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ و تقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید کرتا ہوں زیر نظر کتاب کسی مذہب، فرقے اور کسی شخص کی دل آزاری کا سبب نہ ہوگی کہ کتاب خالصتا علمی اور تاریخی بنیاد پر تصوف کی افہام و تفہیم اور وسیع تر ابلاغ کا مقصد سامنے رکھتے ہوئے مدون کی گئی ہے۔ لیکن اگر کسی کی اس کتاب سے دل آزاری ہو تو پیشگی معزرت خواہ ہوں۔ قارئین کی آراء حوصلہ افزائی کا درجہ رکھتی ہے۔
تصوف کے موضوع پر پہلے بھی بہت سی کتب دستیاب ہیں اور یقینا کئی اس کتاب سے بہتر بھی ہوں گی۔ کتاب تحریر کرنے کا مقصد قارئین کے لیے بہت سا مواد باقی کتب میں الگ الگ دستیاب ہے یکجا کرنا ہے تاکہ مستقبل میں تحقیق سے رغبت رکھنے والوں کے لیے مفید ثابت ہو۔ تالیف و تدوین میں کوشش کی ہے کہ درس و تدریس کے یکطرفہ انداز کی بجائے سکھنے سکھانے کے مقبول اور مستحسن اسلوب کو اپنایا جائے کہ متلاشی حق کو تحریک بھی ملے اور تشفی کا باعث بھی ہو۔ اگر اس کا عشر عشیر بھی حاصل ہوگیا تو میری کاوش کامیاب ہوگئی۔ صرف اسی خیال نے حوصلہ دیا جس سے یہ کارہائے مشکل سر انجام پایا۔
اس کتاب ” تصوف تاریخ کی روشنی میں” کی تحقیق ، تیاری اور پروف ریڈنگ کرنے میں میرے والد محترم جناب ظفر محتشم خان صاحب، اور میرے رفقائے کار جناب پرویز رسول بسرا صاحب، محترمہ نگہت شفیع صاحبہ اور محترمہ عرشیہ عثمانی صاحبہ کا خاص طور پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ان سب کی معاونت کے بغیر اس کتاب کا پائے تکمیل تک پہنچنا ممکن نہ تھا ان سب نے اس کتاب کو ایسے ترتیب دیا کہ ہر مرحلہ بخوبی طے ہوگیا اور ان کے علاوہ میں ممنون ہوں برخوردار اسامہ محتشم خان، رانا محمد اشرف خاں، عبد الغفار خان، بابر ہمایوں چوہان، نیر عباس، مرزا ذیشان بیگ، تبسم رزاق بھٹی، وحید اشرف بھٹی، ڈاکٹر سحر اولکھ، کاشف محتشم خان اور زوجہ عائشہ کاشف، جنہوں نے تحقیقی مواد کے حصول میں میری مدد کی۔ بیٹی ، زوجہ محترمہ اور گھر کے دیگر افراد کا ذکر کرنا واجب ہے کہ ان سب نے مفید ترین مشاورت کے ساتھ ساتھ سازگار ماحول، وقت اور وسائل کو فراواں کیا۔
میں جناب قاضی جاوید صاحب، جناب دیوان احمد مسعود چشتی صاحب صدر جمعیت مشائخ پاکستان اور جناب سید رضا گیلانی صاحب سجادہ نشین دربار حضرت سخی غلام قادر (چن پیر) علمائے مشائخ صدر ڈویژن ساہیوال کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی گوں نا گوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر میری اس حقیر کاوش پر اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔
اس کتاب کی طباعت کا بیڑا جناب ظہور احمد خان صاحب نے اٹھایا اور ان کے ہونہار صاحبزادے ریاض ظہور صاحب نے سرورق کی زمہ داری ادا کی، دونوں اصحاب کا بے حد مشکور ہوں۔ امید ہے سرورق قارئین کو پسند آئے گا۔

عاطف محتشم خان

 

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •