Atif Mohtashim Khan

Atif Mohtashim Khan

Advocate Supreme Court, Book Author, & Poet
cover image of book section

Fikr-e-Adal

تعارف

 

برسوں قبل جناب پروفیسر امرتا سین صاحب کی کتاب(دی آئیڈیا آف جسٹس)  نظر سے گذری اپنی کم علمی کے سبب اور کچھ موضوع سے لگاؤ کے باعث کئی مرتبہ پڑھی لیکن جب بھی اس کتاب بابت کسی سے گفتگو ہوئی تو اکثر دوسروں کو مطمع نظر نہیں سمجھا پایا، دقیق انگریزی اور خاص طور پہ پروفیسر صاحب کی انگریزی مجھ جیسے شخص کیلیئے سمجھانا تو دور کی بات تھی خود بھی سمجھنا مشکل تھی اور اس مشکل سے نکلنے کا جو واحد حل مجھے سمجھ آیا وہ کتاب کا ترجمہ کرنا ہی تھا کہ کم از کم رفقاء اور دیگر کتب کی مدد سے اتنا تو کیا جا سکتا ہے، سو دو ہزار سولہ میں شروع کیا گیا مسودے کا ترجمہ آج ‘فکرِ عدل’ کے نام سے مکمل کرسکا ہوں، باقی فیصلہ تو آپ قارئین کر سکیں گے میں کس حد تک کامیاب رہا۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کتاب نظامِ انصاف سے متعلق ہے لیکن اس کا صریحاً تعلق عام عدالتی نظامِ عدل سے نہیں ہے جیسا کہ ہمارے معاشرے میں انصاف کا مطلب صرف عدالت اور عدالتی امور سے مشروط جانا جاتا ہے، یہ ٹھیک ہے سماجی نظامِ انصاف کا ایک اہم حصّہ عدالتی نظام انصاف بھی ہے۔ بطور قانون کا طالبعلم ہونے کے میرے خیال میں امریتا سین صاحب کی یہ کتاب ہر شخص کیلیئے جو کسی بھی ریاست کا متمدن شہری ہو پڑھنی ضروری ہے کہ سماجی انصاف کا تصّور ہی جدید ریاست کو ریاستی شکل دیتا ہے۔

  خیر اندیش

عاطف محتشم خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •