Atif Mohtashim Khan

Atif Mohtashim Khan

Advocate Supreme Court, Book Author, & Poet
cover image of book section

گل فخر کریں

پیش لفظ

’’گُل فخر کریں‘‘ غزلوں اور نظموں کا ایسا دلکش گلدستہ ہے جس کے ہر حرف میں احساسات کی خوشبو رچی ہوئی ہے۔ عاطف محتشم خان ایک نامور شاعر کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں۔ ان کی تازہ تخلیق نے مجھے خصوصی طور پر متاثر کیا۔ شاعری کے چہرے پر جمالیاتی پہلو کی جھلک نہ ہو تو وہ دلوں میں اترنے کی تاثیر نہیں رکھتی یہ رجحان اور اندازِ بیان رب کی طرف سے عطا کردہ ہوتا ہے۔ عاطف محتشم کا ہر شعر جمالیاتی احساس کو مسرور کرتا دکھائی دیتا ہے۔ کتاب پڑھتے ہوئے قاری خود کو حسین رومانی وادی میں سیر کرتا محسوس کرتا ہے۔ عاطف محتشم صرف روایتی شاعر نہیں بلکہ معاشرتی اور معاشی نا انصافی پر بھی اس کی بھر پور نگاہ ہے۔ کچھ کر گزرنے کی ہمت اور حوصلہ اس کا ہمزاد بن کر ہر لمحے ساتھ رہتا ہے ۔ لیکن وہ تمام مسائل کو شعریت کے دلکش سراپے میں ڈھال کر بیان کرتا ہے تو معنویت اور خوبصورتی کئی گنابڑھ جاتی ہے۔

کیوں نہ احساس کی اک شمع جلائی جائے
آگ پانی میں ذرا پھر سے لگائی جائے۔

مشکل حالات میں بھی جینے کے بہانے تلاش کر لینا زندگی کا مثبت رُخ ہے۔ عاطف کی اُمید کی کرنوں سے سجی شاعری نئے امکانات کی پیامبر ہے۔

میں ڈوبنا بھی چاہوں تو کس طرح ڈوبوں،
کسی کے واسطے ڈھارس کسی کی آس ہوں میں۔۔

میری دعا ہے اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آمین۔

ڈاکٹر صغرا صدف
لاہور